وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور نہیں کی گئی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا کو بریفنگ
منگل 31 مئی 2016 22:33
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے ماہ جون کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور نہیں کی گئی، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کی شام میڈیا بریفنگ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی جس میں پٹرولیم کی قیمت میں 85 پیسے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2.18 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.97 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.69 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.40 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اور وزیراعظم کے آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دینے سے متعلق ہدایات کی روشنی میں اوگرا کی سمری منظور نہیں کی گئی۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ماہ جون کے دوران قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو ساڑھے 8 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ تاہم اس سے رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کو روکنے میں مدد ملے گی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور وطن واپس آکر قوم کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ دستاویزات کی وزیراعظم سے منظوری آئینی تقاضا تھا جسے پورا کیاگیا ہے۔ وزیراعظم نے دل کے آپریشن سے چند گھنٹے پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کی اور اپنی قومی ذمہ داری نبھائی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات موصول ہوچکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.