صوبے میں تیل وگیس اوردیگر قدرتی وسائل کے وافر ذخائر موجودہیں مگر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صوبے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرنے اورلاکھوں ایکڑ زمین سیراب کرنے کی گنجائش موجودہے مگروفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی کے شارٹ فال کی وجہ سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل میں موجود ہ صوبائی حکومت کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑاہے، سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ کا پری بجٹ مشاورتی سیمینار سے خطاب
بدھ 1 جون 2016 19:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) خیبرپختونخواکے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ صوبے میں تیل وگیس اوردیگر قدرتی وسائل کے وافر ذخائر موجودہیں مگر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاومیں پری بجٹ مشاورتی سیمینار 2016-17 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کااہتمام سنٹرفارگورننس اینڈپبلک اکاؤنٹ ابیلیٹی نے کیاتھا۔
اس موقع پر محکمہ فنانس وپلاننگ کے افسران ،سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں بجٹ کی تیاری واستعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اورسوال وجوابات بھی ہوئے ۔سینئر وزیر نے کہا کہ تمام اضلاع کی آبادی، غربت وپسماندگی اورانفراسٹرکچر،بنیادی ضروریات وسہولیات کی درست اورجامع ڈیٹا اکھٹاکرنے کی ضرورت ہے تاکہ فنڈزکی منصفانہ تقسیم کے فارمولے پر عمل درآمدیقینی ہوسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.