آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، طارق فاطمی
جمعرات 2 جون 2016 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چیلنجز کے باوجود جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے،پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ پر امن ماحول ،تعلقات ،علاقائی استحکام اور خوژخالی کا خواہاں ہے،پاکستان میں اقتصادی شعبے میں واضح پیش رفت ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کی یاسمین قریشی اور ناز شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ معاون خصوصی نے برطانیہ کی ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم نواز شریف کے وژن سے تفصیلی آگاہ کیا۔
طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جنہیں مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا جس سے سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی تھا جس سے نمٹنے کے لیے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے،جسے مزید بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.