دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ بچے پیدائشی طور پر پیروں اور ہاتھوں کے ٹیڑھے پن کی بیمار ی کا شکار ہوتے ہیں،ڈاکٹر زبیر الدین شیخ
جمعرات 2 جون 2016 15:19
کراچی ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) ڈاکٹر زبیر الدین شیخ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ بچے پیدائشی طور پر پیروں اور ہاتھوں کے ٹیڑھے پن کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے 80 فیصد بچے ترقی پذیر ممالک میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ابو الحسن اصفہانی سینٹر کے زیر اہتمام ”پیدائشی طور پر بچوں میں پیروں اور ہاتھوں کا ٹیڑھے پن“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ، ڈاکٹر فرح زیدی، ڈاکٹر شاد عیسیٰ، ڈاکٹر عیاد نعیم، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، انور شیخ، سکندر عبدالستار، ڈاکٹر محمد خان بگٹی، عبدالرحمن، ڈاکٹر نہال عیسٰی، آفرین مر تضیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر زبیر الدین شیخ نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بچوں کے علاج کا مربوط نظام کام کر رہاہے جو مزید بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں ہر سال 6 سے7 ہزار بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں، ایسے کیسز میں 80 فیصد بچے ٹیڑھے پاؤں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں، ایسے سارے مریض بغیر آپریشن کے بالکل ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فرح زیدی نے کہا کہ ایسے نئے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سالانہ ہے اگر بروقت تشخیص اور علاج شروع کر دیاجائے تو 95 فیصد تک بچوں کا مکمل علاج ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر شاد عیسیٰ نے کہا کہ پیدائشی طور پر بچوں کے پیروں اور ہاتھوں کے ٹیڑھے پن قابل علاج ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹرز اور مہمان خصوصی کو حسب روایات عیسیٰ لیب کی جانب سے شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.