تربت میں شہید ہونیوالے انجینئرز کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،مقتولوں کے اہلخانہ کیلئے فوری معاوضے کا اعلا ن کیا جائے، بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن
جمعرات 2 جون 2016 16:25
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن ، ینگ انجینئرز ، بلوچستان ڈپلومہ انجینئرز بلوچستان کے زیر اہتمام تربت میں انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعرات کو غلام سرور کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیارکرگئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر سانحہ تربت میں شہید ہونے والے انجینئرز کے قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے بلوچستان انجینئر زایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر غلام سرو ،ینگ انجینئرز کے انجینئر نسیم ،بلوچستان ڈپلومہ انجینئرز بلوچستان کے سجاد شاہ اور محمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت کے علاقے دشت میں کام کرنے والے انجینئرز فدا احمد بلوچ ،سب انجینئر رحیم جان بلوچ ، ابراہیم بلوچ ، گورنمنٹ کنٹریکٹر محبوب رند ،چاکر بلوچ کو اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے شہید کیا گیا لیکن تاحال انکے قتل میں ملوث کسی بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جس سے انجینئر اور شہیدہونے والے افراد کے اہل خانہ میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.