بھارتی سنگھ ہسپتال سے ڈسچارج

جمعہ 3 جون 2016 15:00

بھارتی سنگھ ہسپتال سے ڈسچارج

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون ۔2016ء) معروف ہندوستانی مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کو دو روز قبل شدید تھکان اور کھانسی کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31سالہ بھارتی کو دو دن قبل ممبئی کے سنجیونی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ، تاہم انکی حالت میں بہتری آنے پر ڈاکٹروں نے انھیں ڈسچارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کامیڈی نائٹس لائیو سے شہرت پانے والی بھارتی نے گھر پہنچنے کے بعد سماجی روابط کی سائٹس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انھیں مصروف ترین کام کے شیڈول کے باعث آرام کا موقع نہیں مل پا رہا تھا۔ علا وہ ازیں مسلسل سفر کے باعث وہ بے حد تھکان کا شکار تھیں اور انھیں شدید کھانسی کا بھی سامنا تھا۔ انھوں نے اپنے پرستاروں کی سپورٹ اور دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اب بڑی حد تک بہتر محسوس کر رہی ہوں اور جلد واپس آئئوں گی ، میرے پیغام کا مقصد اپنے پرستاروں کو یہ بتانا ہے کہ میں ایک بہادر انسان ہوں

متعلقہ عنوان :