ملک بھر غیرمحفوظ انتقال خون ایڈز پھیلارہاہے،بھارتی قومی ایڈزکنٹرول آرگنائزیشن
جمعہ 3 جون 2016 15:09
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء)بھارت کی نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن نے کہاہے کہ ملک میں گزشتہ سترہ ماہ کے دورانیے میں 2000 سے زائد افراد انتقال خون کے باعث ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممبئی کے ایک سرگرم عمل سماجی کارکن چیتن کوٹھاری کی جانب سے معلومات کی رسائی کے قانون کے تحت ایڈز کے مریضوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے عدالت میں دائر کردہ ایک درخواست کے جواب میں بھارت کی سرکاری ایڈز کنٹرول تنظیم نے بتایا کہ اکتوبر 2014 اور مارچ 2016 کے درمیانی عرصے میں 2234 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن نے چیتن کوٹھاری کو ایڈز کے دوسرے شخص میں انتقال سے متعلق مخصوص مدت کے حوالے سے مطلوبہ اعداد وشمار گزشتہ ماہ ارسال کر دیے تھے۔(جاری ہے)
کوٹھاری کا کہنا تھاکہ میں جاننا چاہتا تھا کہ حکومت لوگوں تک صاف خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ دیے گئے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بارے میں خاطر خواہ آگاہی کے باوجود خون کو ایچ آئی وی اور ایڈز کے لیے جانچا نہیں جا رہا۔
بھارت کی سرکاری ایڈز کنٹرول تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق ضرورت مند افراد کے لیے صاف اور محفوظ خون تک رسائی خصوصا دیہی علاقوں میں محدود ہے۔ اس کی وجہ وہاں مناسب اسکریینگ آلات کا نہ ہونا ہے۔اس حوالے سے بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی شمالی ریاست اتر پردیش سر فہرست ہے جہاں 361 افراد ہسپتالوں میں غیرمحفوظ خون کی فراہمی سے ایج آئی وی سے متاثر ہوئے اس کے بعد گجرات اور مہاراشٹرا کی مغربی ریاستیں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد بالترتیب 292 اور 276 ہے۔دارالحکومت دہلی میں انتقال خون کے ذریعے ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 264 ہے۔ بھارتی حکومت کے ایک اندازے کے مطابق 1.25 بلین کی آبادی میں سے 2.5 ملین افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔بھارت کی ایڈز کنٹرول تنظیم جو کہ بھارت کے محکمہ صحت کے تحت کام کرتی ہے، نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے کہ حکومت خون کی اسکریینگ کے عمل کو محفوظ تر بنانے اور ایچ آئی وی کے انتقال کے امکانات کو صفر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.