پاکستان نے امن و امان کے فروغ کے لئے منی لانڈرنگ، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ اور سرحد پار مداخلت روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں
وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری شعیب صدیقی کا اقوام متحدہ کے پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب
منگل 7 جون 2016 13:56
اسلام آباد ۔ 7 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن و امان کے فروغ کے لئے منی لانڈرنگ، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ اور سرحد پار مداخلت روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیویارک سے موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کی پولیس سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں اقوام متحدہ کے پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی پولیس کے واضح مینڈیٹ پر زور دیتا ہے جس پر کامیابی سے عمل درآمد ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے ذاتی نگرانی اور قائدانہ کوششیں کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان تمام کوششوں کا مقصد پاکستان بالخصوص اور دنیا کو بالعموم ایک محفوظ جگہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نمٹنے کا گرانقدر تجربہ رکھتا ہے۔ ہمارے اہلکاروں نے موثر امن برقرار رکھنے کے اقدامات کے ذریعے امن کے دشمنوں کو ناکام بنایا، قانون کی حکمرانی، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ، تخفیف اسلحہ اور باغیوں کو شکست دے کر دنیا کے مختلف ممالک کو قیام امن میں مدد دی۔
علاوہ ازیں سماجی خدمات سرانجام دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی امن کے فروغ کے لئے پرعزم ہے اور عالمی نصب العین کے لئے پاکستان نے عظیم کوششیں اور قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کے مشنز میں ہم پاکستان کے لئے مزید فعال اور نمایاں کردار کے لئے پرامید ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.