نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ماہنامہ ”کتاب“ کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا

بدھ 8 جون 2016 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماہنامہ” کتاب “ کا تازہ شمارہ برائے مئی 2016چھپ گیا ہے۔ 72صفحات کے اس میگزین کی قیمت 50روپے ہے۔ مدیر اعلیٰ و مدیر منتظم بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور آفتاب سومرو ہیں۔سرورق اور پس ورق قومی کتاب میلے کی افتتاحی تقریب کے چیف گیسٹ صدر مملکت ممنون حسین کی رنگین تصاویر سے مزیّن ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سربراہ اورمشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی اہم دفتری سرگرمیوں کی خبروں اوراین بی ایف کی خبروں کے علاوہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام این بی ایف کے 22اپریل 2016کو منعقدہ ہونے والے ساتویں سہ روزہ قومی کتاب میلے کی مکمل رپورٹ، اس میلے کے حوالے سے ملک کے بڑے قومی اخبارات میں شائع ہونے والے کالم اور ان سے منتخب حصے، اسلام آباد کے علاوہ این بی ایف کے دیگر صوبائی مراکز میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلوں کی رپورٹس،موصولہ رسائل و کتب کی فہرست، این بی ایف کی شائع ہونے والی تازہ مطبوعات کی خبریں،این بی ایف کی نامزد کردہ بُک شاپس کی فہرست ، اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر میں این بی ایف کی 24آؤٹ لیٹس کی تصویر ی رپورٹ اور وزیٹرز بُک سے نیشنل بُک میوزیم کا دورہ کرنے والے معزز مہمانان کے تاثرات شامل ہیں۔