سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی ،ناقص طبی سہولیات کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب
ہسپتالوں کا عملہ اپنی کمیشن کے چکر میں مریضوں کو مخصوص مقامات سے ٹیسٹ کروانے اور دوائیاں لینے پر مجبور کرتا ہے ‘درخواست گزار کا موقف
جمعرات 9 جون 2016 21:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات کی عدم فراہمی اور ناقص طبی سہولیات فراہم کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار مقامی شہری لیاقت علی چوہان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب ، نادار اور ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں ۔
سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اپنی کمیشن کے چکر میں نجی ہسپتالوں اور تشخیصی مراکز کی ملی بھگت کے ساتھ مریضوں کو باہر سے مہنگے داموں ٹیسٹ اور ادویات خریدنے پر مجبور کرتے ہیں اور انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں عملے کے خلاف شکایات کا کوئی فورم ہی موجود نہیں ۔
حکومت پنجاب اورنج ٹرین اور میٹرو جیسے منصوبوں کی تکمیل کے لئے صحت کے شعبے کو فراموش کر چکی ہے لہذا عدالت میٹرو بس اورنج ٹرین اور صحت کے شعبے کو فراہم کئے جانے والے بجٹ کی تفصیلات طلب کرے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ صحت کے افسران کو ہسپتالوں میں چھاپوں کا پابند بنائے ۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہسپتالوں میں ون ونڈو آپریشن کا نظام متعارف کرانے کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی پابند بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کہ مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.