چمن میں ماہ صیام میں دونمبرکولڈڈرنک اورجعلی مشروبات کی بھرمار

انتظامیہ کی غفلت سے شہری غیرقانونی منافع خوروں اوردکانداروں کے ہاتھوں لٹنے لگے

جمعرات 9 جون 2016 22:33

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء)چمن شہر میں ماہ صیام کے دوران دونمبر کولڈ ڈرنک اور پینے کے جعلی مشروبات کے بھر مار سے عوام عاجز آگئے تفصیلات کے مطابق چمن شہر میں ماہ صیام کے شروعات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طریقے سے شہر بھر میں جعلی مصنوعات اور دونمبر کولڈ ڈرنگ کی بھر مار کی وجہ سے شریف النفس شہریوں کو غیر قانونی منافع خوروں ودوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے جعلی برانڈوں کو اصلی کے مشابہت کے ساتھ بنائے گئے ہیں جس کو ہر شہری آسانی سے پہچان نہیں کرسکتے اور اس دونمبر جعلی مشروبات کی وجہ سے غیر قانونی منافع خور عوام کے جانوں سے کھیلنے لگے ہے ڈاکٹروں کے مطابق ماہ صیام میں معدہخالی ہونے کی وجہ سے افطار کی وقت سب سے پہلے مشروبات کے استعمال سے گریز کریں تا کہ خالی پیٹ میں مشروبات کی جمع ہونے کے وجہ سے پیٹ کے درد اورپیٹ کے دوسرے بیماریوں سے بچایا جاسکیں اگر جعلی مشروبات اور دونمبر کولڈڈرنک کے استعمال کیا جائے توجان بھی جاسکتی ہیں لہٰذا عوام کو جعلی مشروبات کا استعمال سے گریز کرنا چاہیے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پینے کے مشروبات کی جعلی مصنوعات اور دونمبر کولڈ ڈرنگ کا دہندہ عروج پر ہے سرے عام دوکانوں کے میں فروخت جاری ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے عوام کے جانوں سے کھیلا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں چمن کے شہریوں محمد رحمت ، ملک ہاشم ، محمد نبی ، غلام حیات ، محمد قاہر دلسوز، عبد البصیر ناتوان اور دیگر نے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چمن شہر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں اب شہر میں جعلی مصنوعات کے بھر مار کی خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے گریزاں ہے غیر قانونی منافع خور ماہ صیام میں بھی مکروہ دہندے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں اور عوام کے جانوں سے کھیل رہی ہیں جس کی خلاف انتظامیہ کو ایکشن لیکر غیر قانونی منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔