سپریم کورٹ نے موبائل فون کے ذریعے غیر اخلاقی تصاویر اور ہتک آمیزا پیغامات بھیجنے کے الزام میں اڈیالہ جیل قید دو خواتین کی ضمانت منظور کر لی
میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 15:00
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے موبائل فون کے ذریعے غیر اخلاقی تصاویر اور ہتک آمیزا پیغامات ایک خاتون کو بھیجنے کے الزام میں اڈیالہ جیل قید دو خواتین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔اپریل میں اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے ان خواتین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ماریہ ناز اور شازیہ بیگم دو ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ان کے خلاف جنوری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خواتین کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جن دفعات کے تحت ان خواتین پر مقدمہ درج کیا گیا ان میں سے کوئی بھی ان پر عائد کیے گئے الزام میں عائد نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
پاکستان میں حالیہ برسوں میں موبائل فون کے ذریعے کسی کو پریشان کرنے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تنگ کرنے کے الزامات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور میں متعدد افراد کو سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی ایک ذیلی عدالت نے ایک شخص کو فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنا کر ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں تین سال کی قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے ایک مجوزہ قانون میں منظوری کے مراحل میں ہے جس پر مختلف سماجی حلقے اور انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اپنے تحفظات کا اظہار کرتی آرہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.