حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ‘ لیویز کو خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے‘ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے
جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال
جمعہ 10 جون 2016 16:37
اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے‘ فاٹا کے لیویز کو خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے‘ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے محمد جمال الدین نے کہا کہ بجٹ پر تنقید برائے اصلاح کو حکومت کی طرف سے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ اچھے اقدامات کی تعریف کرنے میں بخل سے کام نہ لے۔
حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت جانے کی باتیں کر رہے تھے وہ دیکھ لیں کہ حکومت اور اسمبلی قائم ہے اور حکومت کے پیش کردہ چوتھے بجٹ پر ارکان بحث کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے لیویز کو نظر انداز نہ کیا جائے ان کو صوبہ خیبر پختونوا پولیس کے برابر درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا بجٹ دو گنا کرنا احسن اقدام ہے۔ ہم جب تک سود کی لعنت سے چھٹکارا اور اسلامی نظام معیشت کو اختیار نہیں کریں گے قرضوں سے چھٹکارا نہیں ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.