صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں‘ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں
پیپلز پارٹی کے سینیٹر گیان چند کا سینیٹ میں اظہارخیال
جمعہ 10 جون 2016 16:58
اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر گیان چند نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں‘ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے گیان چند رام نے کہا کہ ایوان بالا کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی حالانکہ یہ چاروں وفاقی اکائیوں کی نمائندگی کرتا ہے اس ایوان کو اختیارات دینا پڑیں گے تاکہ وسائل کی تعمیر میں یہ بھی کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ بجٹ میں تھر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صنتی شعبے کو جس شرح سے قرضے مل رہے ہیں زرعی شعبے کو اس شرح سے قرضے کیوں نہیں دیئے جارہے۔ زرعی شعبے کو صنعتوں کی شرح کے مطابق قرضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.