اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا
جمعہ 10 جون 2016 19:59
اسلام آباد ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے بعد جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ جمعہ کی سہ پہر ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے ویک اینڈ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر گرد آلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔
بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی حالیہ شدت میں قدرے کمی کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن)، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، شہید بنیظیر آباد ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود/تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.