گریٹر اقبال پارک میگا پراجیکٹ لاہور کی خوبصورتی میں ایک تاریخی و ثقافتی حیثیت اختیار کرے گا‘عبداﷲ خان سنبل

15جون تک سارے واک ویز (اندرونی سڑکیں و روشیں) مکمل ہونے چاہئیں اور جون اواخر تک ہارٹی کلچر کا کام مکمل کرایا جائے

ہفتہ 11 جون 2016 20:26

گریٹر اقبال پارک میگا پراجیکٹ لاہور کی خوبصورتی میں ایک تاریخی و ثقافتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارک میں تمام ڈیزائنوں کے مطابق اعلیٰ معیاری کام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لیبر میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبل شفٹ میں کام کا آغاز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے، ایل ڈی اے، جی ایم نیسپاک ، سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور پی ایچ اے کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے سامان کی جلد ترسیل کے لیے متعلقہ قونصل خانے کی بھی مدد حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اقبال پارک کے علاقے سے بارشی پانی کو پارک میں آنے سے روکنے کے لیے ایل ڈی اے اقبال پارک کے اردگرد ڈرین بنائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک لاہور کی خوبصورتی میں ایک تاریخی و ثقافتی حیثیت اختیار کرے گا۔ کمشنر لاہور نے آج گریٹر اقبال پارک میگا پراجیکٹ میں کام کی رفتار اور اہداف کا جائزہ لینے کے لیے اقبال پارک کے اندر اجلاس طلب کیا اور پارک کا خود دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی پی ایچ اے، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، اے سی پروٹوکول بھی موجود تھے۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ 15جون تک سارے واک ویز (اندرونی سڑکیں و روشیں) مکمل ہونے چاہئیں اور جون اواخر تک غیر تعمیر شدہ حصوں میں ہارٹی کلچر کا کام مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اگست میں اس کا افتتاح کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گرے سٹرکچرز کی تعمیر کے بعد تکمیلی کام کو دوسری شفٹ قائم کرکے جلد مکمل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :