ٹی اوآرز نہ بنے تو 10فیصد پاکستانی عوام سڑکوں پر نکال کر دکھاؤں گا ‘عمران خان

(ن) لیگ نوازشر یف کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے ‘نوازشر یف کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز سے کس چیز کا خوف ہے ؟(ن) لیگ ٹی اوآرز کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے ، اگر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق احتساب ہوگا تو انکا سب کچھ بے نقاب ہو جائیگا ،اسی ٹی اوآرز کے تحت میرا بھی احتساب کیا جائے میں تیارہوں ‘موجودہ الیکشن کمیشن پاکستان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ ہے، اقتدار میں آکر عام انتخابات میں فراڈ کر نیوالوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمہ چلائیں گے ‘غیر ملکی فنڈ نگ پر (ن) لیگ کے الیکشن کمیشن کو نہیں عدالت کو جواب دیں گے ‘ حکومت تحر یک انصاف کو اپوزیشن میں اکیلا کر نے کی کوشش کر رہی ہے ، تحر یک انصاف اکیلی نہیں رہیگی عوام ہمارے ساتھ ہیں ،جن4 حلقوں میں دھاندلی کی بات کی ،اس میں سے 3 وکٹیں گر گئیں ,خواجہ آصف کی بھی گر نے والی ہے، انکے حلقے میں ڈیڑھ لاکھ ووٹ ہی غائب ہیں تحر یک انصاف کے چیئر مین کی شوکت خانم کیلئے فنڈجمع کر نے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 جون 2016 21:05

ٹی اوآرز نہ بنے تو 10فیصد پاکستانی عوام سڑکوں پر نکال کر دکھاؤں گا ‘عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشر یف کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے مگر ٹی اوآرز نہ بنے تو 10فیصد پاکستانی عوام سڑکوں پر نکال کر دکھاؤں گا ‘ نوازشر یف کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز سے کس چیز کا خوف ہے ؟(ن) لیگ کی کوشش ہے ٹی اوآرز کو معاملے کو مزید لمباکیا جائے کیونکہ انکو ڈر ہے اگر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق احتساب ہوگا تو انکا سب کچھ بے نقاب ہو جائیگا مگر اسی ٹی اوآرز کے تحت میرا بھی احتساب کیا جائے میں تیارہوں ‘موجودہ الیکشن کمیشن پاکستان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ ہے اقتدار میں آکر عام انتخابات میں فراڈ کر نیوالوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمہ چلائیں گے ‘غیر ملکی فنڈ نگ پر (ن) لیگ کے الیکشن کمیشن کو نہیں عدالت کو جواب دیں گے ‘ حکومت تحر یک انصاف کو اپوزیشن میں اکیلا کر نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحر یک انصاف اکیلی نہیں رہیگی عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم حکومتی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف ضرور سڑکوں پر آئیں گے85فیصد ٹیکس حکمران مہنگائی کر کے اکٹھا کرتے ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ‘جن چاروں حلقوں میں دھاندلی کی بات کی ہے وہ تین وکٹیں گر گئیں خواجہ آصف کی بھی گر نے والی ہے انکے حلقے میں ڈیڑھ لاکھ ووٹ ہی غائب ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز لاہور میں شوکت خانم کیلئے فنڈجمع کر نے کی تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کو اپنا احتساب نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے وہ ملک میں سیاستدانوں کو خر یدنے کی کوشش کر یں گے مگر دنیا کی کوئی طاقت تحر یک انصاف کو خر ید نہیں سکتی حکومت تحر یک انصاف کو اپوزیشن میں اکیلا کر نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحر یک انصاف اکیلی نہیں رہیگی عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم حکومتی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف ضرور سڑکوں پر آئیں گے اگر ٹی اوآرز پر اتفاق نہیں ہوگا تو میں 10فیصد عوام ملک کی سڑکوں پر حکمرانوں کے خلاف نکال کر دکھاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو پتہ ہے کہ وہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں اس لیے وہ احتساب سے خوفزدہ ہے اگر نوازشر یف اور انکے خاندان نے کوئی کر پشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی تونوازشر یف کو اپوزیشن کے ٹی اورآرز سے کیا خوف ہے اصل وجہ یہ ہے کہ اگر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق احتساب ہوگا تو نوازشر یف اور انکے خاندان کی ساری کر پشن اور منی لانڈر نگ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائیگی مگر میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے جن ٹی اوآرز کے مطابق نوازشر یف کا احتساب کیا جائے اسکی تحت میرا بھی احتساب کر لیا جائے میں اس کیلئے تیارہوں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو مزید طول دینا چاہتی ہے لیکن تحر یک انصاف انکے کسی ایسے حر بے کو کا میاب نہیں ہونے دیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حسین نوازبتائے کہ انکے پاس لندن میں ساڑھے600کروڑ کو گھر کہاں سے آیا ہے ؟ہم (ن) لیگ کی کر پشن اور ٹیکس چوری پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ ایسا کر نا غر یبوں کے ساتھ ظلم ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے حسین نوازطالب علم تھے انکے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے کہ لندن میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خر ید بیٹھیں قوم کو ان تما م سوالوں کو جواب چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمیشن ممبران نے (ن) لیگ کے ساتھ ملکر دھاندلی کی ہے اور اب وہ اپنے عہدوں پر نہیں ہیں لیکن تحر یک انصاف انکا ضرور احتساب کر یگی اور اقتدار میں آکر عام انتخابات میں فراڈ کر نیوالے الیکشن کمیشن کے اراکین کیخلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمہ چلائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آنے کے بعد 4حلقوں کو کھول دیتی تو ہم دھر نہ نہ دیتے اور ملک میں2018کے عام انتخابات بھی شفاف ہو جاتے مگر (ن) لیگ شفاف انتخابات سے بھی خوفزدہ ہوتی ہے اور تحر یک انصاف ہمیشہ ملک میں شفاف اور آزاد خودمختار الیکشن کمیشن کی بات کرتی ہے کیونکہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے عوام کے ووٹوں کا تحفظ ممکن نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں جن چارحلقوں میں ووٹوں کو چیک کر نے کا مطالبہ کیا ان میں سے (ن) لیگ کی تین وکٹیں گر چکی ہیں جن سے عام انتخابات میں دھاندلی کی تصد یق ہوئی ہے اور اب خواجہ آصف کے حلقے میں بھی ڈیڑھ لاکھ ووٹ ہی غائب ہے جو دھاندلی کا ثبوت ہے اور میں دیکھ رہا ہے کہ بہت جلد خواجہ آصف کی وکٹ بھی گر نیوالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں بلکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی پالیسوں کیخلاف غر یب عوام کا پہلے ہی درجہ حرارت ہائی ہے کیونکہ ملک میں حکمران اور امیر آدمی ٹیکس دینے کو تیا ر نہیں بلکہ85فیصد ٹیکس غر یبوں سے مہنگائی کے ذریعے جمع کیا جا تا ہے اور ملک میں غر بت اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔