بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کو حل کرنے کا واحد طریقہ دوستانہ صلاح مشورہ ہے ،چینی سفیر
اختلافات کے باجود چین اور ملائشیا کے دوطرفہ تعلقات جس طریقے سے فروغ پا رہے ہیں وہ اس کی ایک مثال ہیں
پیر 13 جون 2016 18:15
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) ایک چینی ایلچی نے پیر کو کہا کہ ملائشیا نے جس طرح اختلافات سے نمٹتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے وہ اس بارے میں ایک مثال ہے کہ قابل عمل دوستانہ صلاح مشورہ بحیرہ جنوبی چین پر تنازعات کو حل کرنے کا صحیح انداز فکر ہے ۔
(جاری ہے)
مقامی جریدہ سٹار اور سینچو ڈیری میں شائع اپنے ایک مضمون میں ملائشیا میں چین کے سفیر وانگ ہوئیکنگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعوں کو علاقائی سلامتی میں انتہائی اہم مسئلے کے طور پر اچھالا گیا ہے اور تقریباً ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم میں اس پر بحث کی گئی ہے ۔
ایسا خطے سے باہر کی بعض طاقتوں کی طرف سے اجارہ داری اور بڑے پیمانے کی مداخلت کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من جملہ دوسری باتوں کے چین اور فلپائن کے تعلقات کو منیلا کی طرف سے یکطرفہ طور پر غیر قانونی ثالثی شروع کرنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس کے برعکس ملائشیا اور چین کے تعلقات تاریخ کے بہترین موڑ پر ہیں اور ’’ڈائمنڈ چالیس سال‘‘کے نئے دور کے راستے پر گامزن ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.