
سری دیوی کو آئیفا آوٴٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ 2016 سے نوازا جائے گا
جمعرات 16 جون 2016 12:19

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) بالی ووڈ میں 80 اور 90 کے عشرے میں راج کرنے والی اداکارہ سری دیوی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں آئیفا آوٴٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔1975 میں ریلیز ہونے والی فلم جولی میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی وراسٹائل اداکارہ سری دیوی نے اپنی اداکاری کے ذریعے 80 اور 90 کی دہائی میں راج کیا اوربالی ووڈ میں اس وقت ان کا طوطی بولتا تھا،سری دیوی وہ اداکارہ تھیں جن کو مدنظر رکھ کر ان کا کردار لکھا جاتا تھا، 1999 میں سپرہٹ فلم جدائی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر انیل کپور کے بھائی پروڈیوسر بونی کپورسے شادی کرلی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
سری دیوی کی سپرہٹ فلموں میں صدمہ، تحفہ، ہمت والا، نگینہ، چاندنی،چالباز،مسٹرانڈیا،لاڈلا اورجدائی جیسی فلمیں شامل ہیں۔(جاری ہے)
بڑے پردے پر راج کرنے والی سری دیوی نے فلم انگلش ونگلش کے ذریعے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ چاندنی گرل کی شہرت سے معروف سری دیوی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں آئیفا آوٴٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔رواں برس آئیفا ایوارڈز کی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ 23 سے 26 جون تک منعقد کی جارہی ہے۔ اسی تقریب میں سری دیوی کو آئیفا آوٴٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ 2016 سے نوازا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شادی سے ڈرتی ہوں ، پرماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
فلم اسٹار مصطفی قریشی کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کی تیسری برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
اداکار البیلا کی21ویں برسی17جولائی کو منائی جائے گی
-
مصورہ نیمل خاور کی ڈراما انڈسٹری میں واپسی،مداح پرچوش ہوگئے
-
موجودہ دوراداکاری نہیں دکھاوے کا ہے، توقیر ناصر کی شوبز انڈسٹری پر تنقید
-
کراچی،فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک
-
حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے شہری کی عدالت میں درخواست دائر
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام
-
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغرکی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ، مقامی قبرستان میں تدفین
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
نتاشا علی نے خود کو حرا مانی سے بہتراداکارہ قرار دے دیا
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغرکی 5 فروری 2025 میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.