قرآن ہمارے پاس اس لئے بھیجا گیا ہم اس سے عملی زندگی میں رہنمائی حاصل کریں، پروفیسر رئیس علوی
جمعرات 16 جون 2016 15:35
کراچی ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء)نامور ماہر تعلیم ڈائریکٹر کے اے ایس بی آئی ٹی پروفیسر رئیس علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کوئز سوسائٹی گذشتہ کئی سال سے طالبعلموں میں علم کی منتقلی اور تحقیق پر کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام10 ویں قرآن کوئز مقابلہ کی تقریب کی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے پاس اس لئے بھیجا گیا تھا کہ ہم اسے پڑھیں، سمجھیں اور اپنی عملی زندگی میں اس سے رہنمائی حاصل کریں لیکن ہم نے اس کے مقصد نزول کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔
تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے جب قرآن سے رہنمائی لی دنیا کی امامت کا منصب ہمیں عطا کیا جاتا رہا لیکن جب سے ہم نے قرآن کی تعلیمات سے دوری اخیتار کی ہے اپنا مقام کھوچکے ہیں۔(جاری ہے)
اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود سندھ ریاض فاطمہ نے کہا ک قرآن انقلاب ہے اور ماہ رمضان ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم نہ صرف قرآنی تعلیمات پر عمل کریں بلکہ اسکی ترویج میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
حافظ نسیم الدین نے کہا کہ دنیا میں اس وقت مسلمان ہی وہ خوش قسمت قوم ہیں جن کے پاس کلام الٰہی بلا کسی تحریف و تخفیف، بالکل اسی حالت میں موجود ہے جس حالت میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ پر نازل کیا گیا تھا لیکن دوسری طرف ہم ہی وہ بدقسمت قوم ہیں جو اس نعمت عظمیٰ کی فیوض و برکات سے محروم ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایڈوائزر ہدایت اللہ نے کہا کہ موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کوئز کے شعبے کے ساتھ جو سنگین مذاق ہو رہا ہے وہ اس کی توہین کے مترادف ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.