بھارتی ہیکر کے حملے جاری، حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کے بعد سی ایس ڈی کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی
ہفتہ 18 جون 2016 13:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) بھارتی ہیکر کی جانب سے پاکستان کے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر حملے جاری ہیں اور پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کینٹین سٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق یہ حملے ایک ہی ہیکر کی جانب سے کئے جا رہے ہیں جس کا نام indiskullz Nil3sH 1337 ہے اور وہ خود کو انڈین سائبر سکیورٹی فورس کا رکن بتاتا ہے اور اس نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں ہندوستانی ترنگا لگا کر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا ہے۔
بھارتی ہیکر نے 15جون کو پاکستانی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی تھی اور پاکستانی ہیکر فیصل افضل خام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے بھارت کے کسی بھی سرکاری ادارے کی ویب سائٹ ہیک کی تو وہ پاکستان کی تمام سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.