دفتر خارجہ کی بدحواسی، معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت کی افواء پر بغیر تصدیق تعزیتی بیان جاری کر دیا، خبر جھوٹی ثابت ہونے پر بیان واپس لے لیا،معذرت کا اظہار
دفتر خارجہ کی لاپرواہی پر افسوس ہے ، عبدالستار ایدھی کی صحت مستحکم ہے، دفتر خارجہ کو تصدیق کرنی چاہیے تھی، بعض عناصر ایدھی فاؤنڈیشن کی رمضان میں زکوٰۃ اور خیرات کی مہم کو متاثر کرنے کیلئے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن انور کاظمی کا دفتر خارجہ کی لاپرواہی پر افسوس کا اظہار
ہفتہ 18 جون 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) دفتر خارجہ کی بدحواسی، معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت کی افواء پر بغیر تصدیق ہی تعزیتی بیان جاری کر دیا، بعد ازاں خبر جھوٹی ثابت ہونے پر بیان واپس لے کر معذرت کا اظہار کیا، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن انور کاظمی نے دفتر خارجہ کی لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے عبدالستار ایدھی کی صحت مستحکم ہے، دفتر خارجہ کو تصدیق کرنی چاہیے تھی، بعض عناصر ایدھی فاؤنڈیشن کی رمضان میں زکوٰۃ اور خیرات کی مہم کو متاثر کرنے کیلئے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہوں پر تصدیق کے بغیر ہی تعزیتی بیان جاری کر دیا، بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات پر شدید دکھ ہے اور ان کی وفات سے پاسکتان ایک سفیر سے محروم ہو گیا ہے، جس نے اندرون اور بیرون ملک انسانیت کی خدمت کر کے ملک کا اچھا امیج پیش کیا، بیان میں انہوں نے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.