کر پشن کیخلاف سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک پیج پر ہی نظر آئیگی ‘ (ن)لیگ ملک میں جمہوریت نہیں کر پشن بچارہی ہے ‘کر پشن کے مجر موں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہو نا چاہیے ‘ٹی او آرز کا مسئلہ جتنا تاخیر کا شکار ہوگا حکومت کی مشکلات میں اتنا ہی اضا فہ ہوتا جا ئیگا
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورکی کارکنوں کے وفودسے گفتگو
ہفتہ 18 جون 2016 18:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک پیج پر ہی نظر آئیگی ‘ (ن)لیگ ملک میں جمہوریت نہیں کر پشن بچارہی ہے ‘کر پشن کے مجر موں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہو نا چاہیے ‘ٹی او آرز کا مسئلہ جتنا تاخیر کا شکار ہوگا حکومت کی مشکلات میں اتنا ہی اضا فہ ہوتا جا ہیگا ۔
ہفتے کو اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر سے بھی زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے اس کے خاتمے کیلئے قومی تحر یک وقت کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ موجودہ حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو تحفظ دینے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کر پشن کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اور تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس اور کر پشن کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ (ن) لیگ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ ضد چھوڑ دیں اور ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کر پشن کیخلاف متحد ہے اس لیے سڑکوں پر بھی اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہی نظر آئیں گی اور اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے کا ذمہ دار کوئی اور نہیں (ن) لیگ کی حکومت ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ کر کے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ورنہ تباہی عوام کا مقدررہے گی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.