پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل پاکستان کی معیشت کے لئے نئی زندگی کی حیثیت رکھتا ہے ‘برجیس طاہر
تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ہر صورت میں مکمل کیا جائیگا ، نواز شریف پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب معاشی طور پر بھی ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان
ہفتہ 18 جون 2016 22:19
ننکانہ صاحب اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل پاکستان کی معیشت کیلئے نئی زندگی کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس کے تحت ملک میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی ۔ انہوں نے یہ بات ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں ایک افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک ایسا منصوبہ ہے کہ جس کی تکمیل سے پاکستان کا اس خطے کی مضبوط ترین معاشی طاقت بننے کے امکانات انتہائی روشن ہوجائیں گے جس سے پاکستان اس تمام خطے کی مضبوط ترین طاقت بن کر ابھرے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ ہی وہ حقیقت ہے جس نے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ہیں اور اندرون و بیرون ملک سازشی عناصر اور بیرونی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم منصوبوں پر عمل کررہیں ہیں تاکہ اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ایک لائف لائن کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، کی تکمیل سے پاکستان کو روکا جائے اور پاکستان کو کمزور کیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.