پیپلز پارٹی غیرآئینی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتی، کسی ایسی مہم کا حصہ بھی نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت یا نظام کو خطرہ ہو،پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
ہفتہ 18 جون 2016 22:22
اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیف وہپ ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غیرآئینی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی ایسی کسی مہم کا حصہ بنے گی، فوری طور پر کل وقتی وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ احتساب صرف سندھ میں ہو رہا ہے، وفاق کو اس معاملہ پر حکومت سندھ نے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ میں ڈاکٹر عاصم کا دفاع نہیں کر رہا مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ باقی صوبوں میں پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں نظر نہیں آ رہی ہیں جس طرح سندھ میں ہو رہی ہیں۔ اعجاز جکھرانی نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے تاہم پیپلز پارٹی کسی بھی سطح پر غیرآئینی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی ہم ایسی کسی مہم کا حصہ بنیں گے جس سے جمہوریت یا نظام کو خطرہ ہو، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، پچھلے دھرنوں کے دوران بھی ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.