علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے

پیر 20 جون 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم اگست سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نئے سمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ‘ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں داخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپسسز میں داخلوں کے بارے میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے خصوصی ونڈوز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ‘ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر سے یکم اگست سے دستیاب ہوں گے۔ طلبہ کی تعداد سالانہ 14 لاکھ کرنے کا ہدف مقرر لیا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹرز کو یکم اگست سے شروع ہونے والے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلوں میں اپنے اپنے ریجن میں 10 فیصد داخلے بڑھانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :