چین میں غیر ملکی چینلز پر پابندی عائد

پیر 20 جون 2016 20:17

چین میں غیر ملکی چینلز پر پابندی عائد

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء ) چین میں حکومت نے مقامی ٹی وی پروگرامز کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ٹیلی ویڑن نشریات کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیٹیلائٹ ٹی وی چینل کو امپورٹڈ کاپی رائٹس کے حامل غیر ملکی پروگرامز نشر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔غیر ملکی پروگرامز نشر کرنے کے لیے ٹی وی چینلز کو نشریات پر نظر رکھنے والے مقامی ادارے سے اجازت لینا ہوگی اور ایک مکمل تحریری طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ حکام کے مطابق چینی ٹی وی چینلز نے حالیہ برسوں میں غیر ملکی ٹی وی پروگرامز کے نقل پروگرام بنا کر اسے ملک بھرمیں فروغ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :