حقانی نیٹ ورک پاکستانی خفیہ ایجنسی کی براہ راست حمایت کے ساتھ ملک میں پرتشدد کاروائیوں میں ملوث ہے ،افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کا الزام

پیر 20 جون 2016 21:05

حقانی نیٹ ورک پاکستانی خفیہ ایجنسی کی براہ راست حمایت کے ساتھ ملک میں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء ) افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم نے الزام عائد کیا ہے کہ سراج الدین حقانی پاکستانیخفیہ ایجنسی کی براہ راست حمایت کے ساتھ افغانستان میں جاری پر تشدد واقعات میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق افغان مسلح افواج کے ساتھ ایک اجلاس میں عبدالرشید دوستم کا کہناتھاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی حقانی نیٹ ورک کی مدد سے دہشتگرد حملے اورافغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔

انکا کہنا تھاکہ طالبان کا منتخب ہونے والا نیا سربراہ مولوی ہیبت اﷲ اخوانزاہ کے نائب ملا محمد یعقوب کے پاس کوئی اختیارات نہیں تاہم دوسرے نائب سراج الدین حقانی ایک اہم کھلاڑی ہیں۔عبدالرشید دوستم نے اپریل میں کابل میں وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ پرہونے والے حملے سمیت دیگر کاروائیوں میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انھیں شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :