Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے

تفصیلی مشاورت ہوچکی ہے ٗجلد عمران خان مختلف عہددوں کے لیے نامزدگیاں شروع کردیں گے ٗ نعیم الحق

پیر 20 جون 2016 22:56

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی کا پورا انتظامی ڈھانچہ تحلیل کردیا گیا تھا تاہم یہ الیکشن رواں برس نہیں ہوسکے، اب پاناما گیٹ کے معاملے پر کارکنوں کو یکجا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر ریجن میں پارٹی ہیڈ موجود ہوں اور اس حوالے سے قیادت پر شدید دباؤ ہے۔

پی ٹی آئی چیف عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوچکی ہے اور جلد عمران خان مختلف عہددوں کے لیے نامزدگیاں شروع کردیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ مثال کے طور پر پنجاب میں چار ریجنز ہوں گے شمالی، غربی، وسطی اور جنوبی، ان ریجنز کے لیے پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جو براہ راست عمران خان کو جوابدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ضلعی سربراہان کو نامزد کیا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اب انٹراپارٹی الیکشن کو خیر باد کہہ دیا گیا ہے تو نعیم الحق نے پاناما پیپرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ فی الحال پارٹی الیکشن کو ملتوی کرنا پڑا۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں حقیقی جمہوریت لانے کے لیے پر عزم ہیں جو الیکشن کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات