نظام حیدر آباد دکن کی ایک ملین پاﺅنڈ امداد کا کیس:پاکستان نے بھارت کیخلاف لندن سے مقدمہ جیت لیا

برطانوی عدالت کی حیدر آباد دکن کے فنڈز سے پاکستان کو بے دخل کرنے کی بھارتی اپیل مسترد،جبکہ عدالت نے پاکستان کو68 سال بعد اس رقم کا قانونی حقدار قراردیدیا ہے۔دفتر خارجہ پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 جون 2016 14:53

نظام حیدر آباد دکن کی ایک ملین پاﺅنڈ امداد کا کیس:پاکستان نے بھارت ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جون 2016ء) :پاکستان نے بھارت کے خلاف نظام حیدر آباد دکن کی ایک ملین پاﺅنڈ امداد کا کیس لندن سے جیت لیا،برطانوی عدالت نے حیدر آباد دکن کے فنڈز سے پاکستان کو بے دخل کرنے کی بھارتی اپیل مسترد کردی ہے،جبکہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو68 سال بعد اس رقم کا قانونی حقدار قراردے دیا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق پاکستان نے لندن کی عدالت سے بھارت سے یہ کیس جیت لیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ نظام آف حیدر آباد دکن نے پاکستان کے لیے ایک ملین پاﺅنڈ امداد کا اعلان کیا تھا۔رقم اس وقت لند ن کے ویسٹ منسٹر بنک میں رکھی گئی۔جس پر بھارت نے دعویٰ دائر کیا کہ اس رقم پر پاکستان کا کوئی حق نہیں بنتا۔ دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر لندن کی عدالت میں بھارت سے یہ کیس جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق اس رقم کی مالیت اب 35ملین پاﺅنڈ ہو چکی ہے۔برطانوی عدالت نے کہا کہ نظام حید رآباد دکن کی جمع کروائی گئی رقم میں پاکستان بھی قانونی حقدار ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی موقف کی تائید ہے ،بھارت پاکستان کو فنڈ سے بے دخل کرنے کے لیے عدالت کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے حیدر آباد دکن کے فنڈز سے پاکستان کو بے دخل کرنے کی بھارت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 68 سال بعد پاکستان کو اس رقم کا قانونی حقدار قرار دیا ہے۔