ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کا رٹیلر ریلیز کردیا گیا
منگل 21 جون 2016 18:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) بولی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کے ٹریلر کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔3 منٹ سے زائد دورانیے کے اس ٹریلر میں بہترین ویڑول ایفیکٹس، ایکشن مناظر اور رومانس پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
ہریتھیک روشن اور پوجا ہیج نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم وادی سندھ کی تاریخی تہذیب موئن جو دڑو پر مشتمل ہے جس میں ہریتھیک نے ایک نوجوان کسان ’سرمن‘ کا کردار ادا کیا ہے جو شہر جاکر ایک پنڈت کی بیٹی ’چانی‘ سے ملاقات کرتا ہے۔
سرمن اس دوران چانی، موئن جو دڑو اور اپنے ماضی کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھائے گا۔کامیاب فلم ’لگان‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر نے فلم ’موئن جو دڑو‘ کی ہدایات دی ہیں جبکہ سدھارتھ روئے کپور اور سنیتا گواریکر نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔اشوتوش کو اس فلم کی تکمیل میں 3 سال لگے جس کی شوٹنگ ممبئی، بھوج، جبل پور اور تھانے میں کی گئی ہے۔فلم ’موئن جو دڑو‘ رواں سال 12 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.