یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انجینئروں نے دنیا کی تیزرفتار مائیکروچپ بنالی
بدھ 22 جون 2016 12:28
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) انجینئرزنے کلوکور کے نام سے دنیا کی تیز رفتار مائیکرو چپ بنائی ہے جس میں 1000 پروسییسرز نصب ہیں۔ یونیورسٹی ا?ف کیلیفورنیا ڈیوس کے انجینیئروں نے ’کلوکور‘ کے نام سے ایک چپ بنائی ہے جس کی اسپیڈ بہت زیادہ ہے، اب تک 300 پروسیسر والی چپ بنائی گئی ہیں لیکن اس چپ پر 1000 پروسیسر ہیں جو انفرادی طور پر بھی پروگرام کیے جاسکتے ہیں۔
اس چپ میں لگے الگ الگ پروگرام کیے جانے والے پروسیسر کی بدولت کسی بھی کام کو توڑ کر الگ الگ چلایا جاسکتا ہے اور ان کے ذریعے توانائی کی غیرمعمولی بچت بھی ممکن ہے جب کہ ضرورت نہ پڑنے پر ہر انفرادی پروسیسر بھی بند ہوجاتا ہے جس سے توانائی کی مزید بچت ہوتی ہے۔چپ بنانے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ ہر پروسیسر کسی مرکزی جگہ ڈیٹا بھیجنے کی بجائے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں جس سے ڈیٹا میں رکاوٹ نہیں ہوتی، صرف 0.7 بجلی خرچ کرکے 1000 پروسیسرز مل کر 115 ارب انسٹرکشن فی سیکنڈ کرسکتے ہیں جب کہ جدید ترین لیپ ٹاپ کے مقابلے میں یہ رفتار 100 گنا زیادہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.