چیچہ وطنی،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان نے کالج کے 10 شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری دے دی

جمعرات 23 جون 2016 15:14

چیچہ وطنی ۔ 23جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون۔2016ء) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان نے کالج کے 10 شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری دے دی۔پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ شروع ہونے سے ڈی ایچ کیو میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور ہو گی۔تفصیلات کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی ٹیم نے 6 جون کو ساہیوال میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو کاتفصیلی دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جائزے کے بعد کالج نے 10 شعبوں سرجری ،میڈیسن ،اوپتھامالوجی ،یورالوجی،آرتھوپیڈک سرجری ،ای این ٹی ،گائنی ،انستھیزیالوجی ،ڈائگناسٹک ریڈیالوجی اور پیڈیا ٹریکس میں ایم بی بی ایس کے بعد سپیشلائزیشن کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز ان شعبوں میں ایف سی پی ایس کی ڈگری کیلئے ٹریننگ بھی یہیں سے حاصل کر سکیں گے۔کالج پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے اس اہم کامیابی کو ساہیوال میڈیکل کالج کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے فکیلٹی کے بھر پور تعاون کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :