وزیر اعظم اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں ،ان کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ہوا ،

آرمی چیف سے بھائیوں والا تعلق ہے‘ ہماری ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ڈانٹ تو میں نے جنرل مشرف کی نہیں سنی تھی تو کسی اور کی کیوں سنوں گا‘ ایک ہفتہ میں کراچی میں 2 واقعات انتہائی پریشان کن ہیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 23 جون 2016 23:01

وزیر اعظم اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں ،ان کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں او ران کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ہوا ‘ ایک ہفتہ میں کراچی میں 2 واقعات انتہائی پریشان کن ہیں ‘ آرمی چیف سے بھائیوں والا تعلق ہے‘ ہماری ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ڈانٹ تو میں نے جنرل مشرف کی نہیں سنی تھی تو کسی اور کی کیوں سنوں گا۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں کراچی میں دو واقعات ہوئے جو انتہائی پریشان کن بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں اور ان کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات بڑی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ضروری امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

لوگ جان بوجھ کر ہماری ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمارا بھائیوں والا تعلق ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جی ایچ کیو میں سیکیورٹی ایشوز سے متعلق میٹنگ تھی اور میری وجہ سے میٹنگ کا وقت تبدیل کیا گیا۔ آرمی چیف سے وزراء کو ڈانٹ پڑنے کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ آرمی چیف اور ہمارا بہت اچھا اور براد رانہ تعلق ہے ڈانٹ تو میں نے جنرل مشرف کی نہیں سنی تھی تو کسی اور کی کیوں سنوں گا۔ انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو میں ملاقات کے آغاز میں تلاوت ہوئی اس وقت نیچے دیکھ رہا تھا تو اس تصویر کو غلط رنگ میں سوشل میڈیا پر دیکھایا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کر حقائق کو تبدیل کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ …