پاناما لیکس :وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت امدادفراہم کرنے والے ممالک اور عالمی اداروں کو ارسال کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی لندن کے تھانوں میں منی لانڈرنگ کے مقدمات کے لیے درخواستیں جمع کروائے گی‘صدر تحریک انصاف لندن
میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 17:40
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت امدادفراہم کرنے والے ممالک اور عالمی اداروں کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عید الفطرکے بعد برطانیہ میں شریف خاندان کے بارے میں ایک مہم شروع کی جائے گی جس میں برطانوی حکومت‘اراکین پارلیمنٹ‘امداددینے والے اداروں کو کرپشن کے دستاویزی ثبوت فراہم کیئے جائیں گے۔
اس بارے برطانیہ میں لابنگ کی جائے گی۔ لیبر پارٹی فرینڈز آف پاکستان اور کنزرویٹو پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کی حکمت عملی سامنے آ گئی ہے۔تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمن میاں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت ملاقاتیں کرے گی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے کرپشن کے پیسوں سے جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف برطانیہ میں قانون سازی کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ عید کے بعد لندن میں پاناما لیکس پر پولیس کو شکایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.