ہنگو محکمہ تعلیم کی بہترین کارکردگی

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) ہنگو محکمہ تعلیم کی بہترین کارکردگی۔این ٹی ایس بھرتیوں سمیت انتظامی امور فرائض کی بہترین انجام دہی محکمہ تعلیم ضلع ہنگو کے افسران بلخصوص کلر یکل سٹاف کی انتک جدوجہد کی مرہونت منت ہے۔ضلع ہنگو کے عمائدین اور معززین علاقہ کا خراج تحسین۔منفی پروپیگنڈے کی شدید مزمت۔تفصیلات کے مطا بق محکمہ تعلیم ضلع ہنگو میں این ٹی ایس نظام کے تحت اساتذہ کرام کی بھرتیوں کے مرحلہ کی تکمیل اور متعلقہ محکمے کی تعلیم کے شعبہ میں بہترین خدمات سے ہنگو ضلع بھر میں تعلیمی صورتحال میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہیں۔

ہنگو پریس کلب کے سنیئر صحافیوں سے بات چیت میں علاقہ معززین اور عمائدین نے کہا کہ محکمہ تعلیم ہنگو کے افسران اور بلخصوص تجربہ کار سنیئر کلریکل سٹاف نے تعلیم کے شعبے کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار دا کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد عناصر این ٹی ایس بھرتیوں میں ذاتی مفادات کے حصول میں ناکامی پر فرض شناس ایماندار سنیئر کلریکلس حشمت اللہ،قیصر خان،بشیر احمد ،انور خان ،سپرڈنٹ شہاب الدین اور جہانگیر حسین پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات کے من گھڑت اخباری بیانات دے کرکردار کشی کرنا چاہتے ہیں جو کہ تعلیمی شعبے کو غیر فعال کرنے اور تعلیم کے متراف ہے۔

عمائدین نے کہا کہ محکمہ تعلیم ہنگو نے قلیل عرصہ میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کے مسائل اورتعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لئے انقلابی خدمات انجام دیں جن کی روشنی میں ہنگو ایجوکیشن آفس عملہ ترقی کا مستحق ہیں۔ادھر کلریکل برادری ہنگو نے بھی من گھڑت الزامات پر مبنی اخباری بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہ محکمہ تعلیم آفس مردانہ و زنانہ میں کسی کو بھی غیر ہتھکنڈوں اور ذاتی مفادات کی حصول کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور قوانین اورایجوکیشن پالیسی کی پاسداری کویقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :