پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،15پی ایچ ڈی synopsis کی منظوری

پیر 27 جون 2016 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں15 پی ایچ ڈی Synopses،8جائزہ رپورٹس ،4 پینل آف ایگزامینر،2توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے2کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چاؤلہ،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر ، پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین،ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،قائمقام چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرانجم نسیم صابری ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیراور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :