عارف والا بھی میں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا
پیر 27 جون 2016 18:20
عارف والا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء )خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عارفوالا میں بھی نہایت عقیدت ا حترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک سے علم ،تعزیے اور تابوت کا جلوس نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے گزر کر جناح چوک پہنچا جہاں ملک کے نامور نوحہ خواں حسن صادق نے نوحہ خوانی کی، عقیدت ماتم اہلبیت نے ماتم اور زنجیرزنی کرکے پرسادیا، جلوس واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،اس موقع پر جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ،ضلع بھر کے واحد جلوس کا ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک نے روٹس کا جائزہ لیا ، جلوس کے ہمراہ ٹی ایم اے عملہ ، واپڈا ، فائر بریگیڈ عملہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجودتھا جبکہ مختلف مقامات پر منعقد تقریبات میں خلیفہ چہارم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مقررین علماء کرام اور زاکرین نے روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منورفرمایا،جلوس پرامن واپس بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ میں ’ترسیل انصاف میں بدترین غلطیوں میں سے ایک‘ پر معذرت
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
-
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.