جامعہ کراچی کا ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 27 جون 2016 18:24

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ عنیزہ اقبال بنت محمداقبال انورسیٹ نمبر160200 نے 385 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،نیہا ندیم بنت ندیم منظورسیٹ نمبر160138 نے 383 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ لیاقت احمد بنت سید لیاقت احمد سیٹ نمبر160228 نے 381 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

امتحانات میں کل 280 طلبہ شریک ہوئے ،239 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 41 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 85.36% فیصدرہا۔ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ سمیّہ فاطمہ بنت ذوالقرنین سیٹ نمبر161077 نے 443 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،وفا بنت محمد عبداللہ سیٹ نمبر161089 نے 439 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی زینب قادر بنت غلام قادر سیٹ نمبر 161650 نے 435 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 768 طلبہ شریک ہوئے ،699 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 69 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 91.02 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :