جامعہ کراچی کا بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 27 جون 2016 18:24

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ اقصیٰ زاہد بٹ بنت زاہد حسین سیٹ نمبر166022 نے 547 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،بشرا انیس بنت محمد انیس سیٹ نمبر 166105 نے 541 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سکینہ قائد جوہر بنت قائد جوہر سیٹ نمبر 166087 نے 539 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

امتحانات میں کل 143 طلبہ شریک ہوئے،93 طلبہ کو کامیاب جبکہ 50 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 65.03 فیصد رہا۔بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں سرسید کالج آف میڈیکل سائنس ٹرسٹ کی طالبہ وائزہ بتول بنت فخر حسین سیٹ نمبر 167388 نے 708 نمبر کے ساتھ پہلی ،فاطمہ جناح ڈینٹل کالج کی عائشہ سہیل بنت محمد سہیل سیٹ نمبر 167288 نے 699 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عبرہ توصیف بنت توصیف مرزاسیٹ نمبر 167307 نے 697 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 395 طلبہ شریک ہوئے،319 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 76 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 80.76 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :