موثر انصاف کی فراہمی صرف اسلامی نظام انصاف سے ہی ممکن ہے، اسلامی اصولوں اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستوں کے بغیر حقیقی انصاف ناممکن ہے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد سے خطاب
پیر 27 جون 2016 20:01
اسلام آباد ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے وکلاء برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض اسلامی اصولوں کے مطابق سرانجام دیں ،موثر انصاف کی فراہمی صرف اسلامی نظام انصاف سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وکلاء اور ڈسٹرکٹ سیشن ججز سمیت دیگر ججز نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بطور مسلمان قیامت کے دن ہم خدا کے سامنے جواب دہ ہوں گے، اس روز ہمارے تمام کاموں کا اصلی اور حقیقی احتساب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دنیاوی زندگی عارضی ہے، ہمیں نہ ختم ہونے والی زندگی کیلئے بھی کچھ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستوں کے بغیر حقیقی انصاف ناممکن ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمیں بلاوجہ پیسوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے قیامت کے روز ہونے والے حساب کی تیاری کرنی چاہیئے ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر وکلاء سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.