وزیراعلی خیبرپختونخوا کاسوات ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے تمام تیاریوں کوایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
صنعتی زونز کی ترقی ، کارخانوں کے قیام، سوات ایکسپریس وے اور کوہاٹ بائی پاس سمیت دیگر خصوصی اقدامات پر متعلقہ حکام سے پیش رفت طلب کی منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی طے شدہ مدت کے اندر ہی متعلقہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا،پرویزخٹک
پیر 27 جون 2016 21:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں تمام تیاریوں کوایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دے کر پیش کرنے اور 20 جولائی تک تعمیری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وہ پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری امجد علی خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر صنعتی زونز کی ترقی ، کارخانوں کے قیام، سوات ایکسپریس وے اور کوہاٹ بائی پاس سمیت دیگر خصوصی اقدامات پر متعلقہ حکام سے پیش رفت طلب کی اور ان منصوبوں پر تیز ی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
و زیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوطے شدہ مدت کے اندر ہی متعلقہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا تاکہ صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
وزیر اعلیٰ نے صوبے میں صنعتی زونز کی ترقی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے جبکہ سوات ایکسپریس وے ، پشاور ماس ٹرانزٹ ، رپیڈ بس اور کوہاٹ بائی پاس کے منصوبوں پر عملی کام بروقت شروع کرکے مقررہ مدت کے اندر ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین ازدمک غلام دستگیر نے اس موقع پر حطار و رشکئی سمیت صوبے کے دیگر صنعتی زونز کی ترقی کے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو بریفینگ دی اور معاشی زون کی دیر پا ترقی یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرکلر ریلوے ٹریک کی فزیبلٹی جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے صوبے کے صنعتی زونز میں بجلی پید اکرنے کیلئے قابل عمل طریق کار اپنانے اور اس سلسلے میں تمام تفصیلات جلدی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.