الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس پر کارروائی نہیں ہو سکتی ، 7 دسمبر کو قومی یوم ووٹرز منایا جائے گا ، رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی میڈیا کو بریفنگ
پیر 27 جون 2016 22:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس پر کارروائی نہیں ہو سکتی ، 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منایا جائے گا ، رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس مل گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن غیر فعال ہے ۔ چیف الیکشن کمیشنر اکیلے ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتے ۔ الیکشن کمیشن کے فعال ہونے تک ریفرنسز پر سماعت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی تعیناتی 45 روز کے اندر ہونا ہے ۔(جاری ہے)
ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوٹیفکیشن رکے ہوئے ہیں ۔
حکومت کو کمیشن کے غیر فعال ہونے کا تحریری لکھا اور کچھ تجاویز بھی دیں ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ ہائی کورٹ کے حاضر سینئر ججز ممبران الیکشن کمیشن کے اہل ہوں لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 12 لاکھ سے زائد تھی رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر ضلع میں ڈسپلے سنٹر قائم کر رہا ہے ۔ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے نادرا کے ساتھ رابطے میں ہونگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.