یمن میں سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے میں10شہریوں سمیت 25افراد ہلاک ،8زخمی

منگل 28 جون 2016 16:03

یمن میں سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے میں10شہریوں سمیت 25افراد ہلاک ،8زخمی

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) یمن میں سعودی قیادت میں سرگرم اتحادیوں کے ایک فضائی حملے میں 10شہریوں سمیت 25افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو سعودی قیادت میں سرگرم اتحادیوں کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنوبی صوبے تعز میں علی الصبح کیے جانے والے اس حملے میں شیعہ باغیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ، مرنے والوں میں 15 جنگجوں کے ساتھ ساتھ10عام شہری بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 8افراد زخمی بھی ہو گئے۔ دریں اثنا جنوبی یمنی شہر مکلا میں پیر کی شب کیے جانے والے پے در پے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر48 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :