پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 28 جون 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد عبد الکبیر ولد محمد عبدالجبار شیخ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’عہد ِ اول کے مسلمانوں کی سائنسی خدمات پر دینی اثرات‘‘ کے موضوع پر اورمحمد علی ولد ریاض احمد کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’ذیابیطس سے متاثرہ دل کے علاج کیلئے اینڈ و تھیلیل پروجینیٹرخلیوں کی ادویاتی پریکنڈیشنگ ‘‘ کے موضوع پر پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :