امجد صابری کے قتل سے متعلق صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے وزیرداخلہ کو آگے کردیا
منگل 28 جون 2016 18:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جون۔2016ء ) معروف قوال شہید امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جب صحافی نے قتل کیس میں پیشرفت سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کردیا کہ جواب دو سندھ حکومت جواب دو۔
(جاری ہے)
امجد صابری کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران صحافی نے امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے بعد حکومتی ایکشن سے متعلق سوال پوچھا تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جواب دینے کے بجائے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کردیا کہ سندھ حکومت جواب دو میں یہاں اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں اس لئے کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ امجد صابری کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے جس کی 3 مختلف پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہے، ایک پہلو سیاسی، ایک کاروباری اور ایک فرقہ واریت ہے اور امید ہے کہ بہت جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.