چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے گوگل ہیڈکوارٹرزکیلیفورنیا میں ڈیجیٹل پنجاب پر بریفنگ دی
ڈاکٹر عمر سیف وائٹ ہاؤس کی دعوت پر انٹرپریونرشپ کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ گئے تھے،انہوں نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پلان9 و دیگرمنصوبوں کے بارے میں بتایا
منگل 28 جون 2016 19:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پنجاب آئی ٹی بورڈوانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے امریکہ قیام کے دوران کیلیفورنیا میں واقع گوگل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں ایک سوسے زائدآئی ٹی ماہرین کو ڈیجیٹل پنجاب کے بارے میں بریفنگ دی۔یہ بات پی آئی ٹی بی کے ایک ترجمان نے منگل کے روز پریس ریلیز کے ذریعے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف گذشتہ دنوں وائٹ ہاؤس کی دعوت پر گلوبل انٹرپریونرشپ سمٹ2016ء میں شرکت کے لئے امریکہ گئے تھے جہاں انہیں گوگل کی انتظامیہ کی جانب سے خطاب کی دعوت دی گئی۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے گوگل ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ فون کی بدولت پنجاب کے حکومتی نظم و نسق میں انقلابی تبدیلیاں ممکن ہوئی ہیں بالخصوص محکمہ تعلیم، صحت ،پولیس اور دیگر محکموں میں سمارٹ مانیٹرنگ اور بائیومیٹرک نظام نے عملے کی حاضری میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور اس طرح ان محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.