شریف خاندان نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے،اعجاز چوہدری
ملک میں ریڈی میڈ حکومت ہے جسے شریف خاندان شفٹوں پر چلا رہا ہے،بیان
منگل 28 جون 2016 21:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور شریف خاندان کے شہزادے اور شہزادیاں ملک چلا رہی ہیں۔ موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نہ نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ملک میں ریڈی میڈ حکومت ہے جسے شریف خاندان شفٹوں پر چلا رہا ہے۔
شریف خاندان دن بدن امیر ہوتا جا رہا ہے اور ملک کے غریب عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کبوتر کی طرح جتنی مرضی آنکھیں بند کر لین وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ پانامہ لیکس ہی شریف خاندان کا گلے کا پھندا ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کرپشن کی خاتمے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھی گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ35 سال سے شریف خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔
ن لیگ نے اپنے دور حکومتوں میں غریب عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے۔ ن لیگ کے 35سال اور پی ٹی آئی (خیبرپختونخواہ)کی حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ ٹولا ہے۔ احتساب کئے بغیر ملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کے باشعور عوام نے مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار ن لیگ کی پہچان بن چکی ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کیا جا رہا ہے۔ پانامہ زدہ حکمرانوں کا انجام قریب ہے عید کے بعد تحریک انصاف عوام کی طاقت سے کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کر دے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی کال کے منتظر ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.