علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی برطانوی اوپن یونیورسٹی سے ”دس سالہ سٹرٹیجک“ منصوبہ تیار کرے گی

منگل 28 جون 2016 21:18

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ کیلئے برطانوی اوپن یونیورسٹی کے ساتھ ”دس سالہ سٹرٹیجک“ منصوبہ تیار کر رہی ہے سفارشات اور نتائج کو فائنل شکل دینے کیلئے برطانوی اوپن یونیورسٹی کے سینئر ماہرین تعلیم پر مشتمل ٹیم ستمبر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دورے پر آئے گی۔

مجوزہ منصوبہ )سفارشات اور نتائج( برطانوی اوپن یونیورسٹی سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دورے پر آئے ہوئے 2۔ممبرز پر مشتمل وفد کے ساتھ زیر غور آیا تھا۔ وفد میں ڈاکٹر نیکولس رچرڈ اور آنا چلڈز شامل تھے۔مجوزہ منصوبے کی تیاری اور مشاورت کے ئے اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقدکیا گیا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ پلان کے تحت برطانوی اوپن یونیورسٹی کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا تاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو فاصلاتی نظام تعلیم کا ایک ماڈل ادارہ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اوپن یونیورسٹی دس سالہ مجوزہ سٹرٹیجک منصوبے کی تیاری اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری مالی معاونت فراہم کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور درجہ بندی میں اضافہ کے لئے برطانوی اوپن یونیورسٹی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اوپن یونیورسٹیوں کے مابین دس سالہ اسٹرٹیجک منصوبے سے پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم مذید مضبوط ہوگا اور تعلیمی معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :