’علی بابا کمپنی بنانا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ،چینی کمپنی علی بابا کے خالق کا حیران کن انٹرویو

منگل 28 جون 2016 22:31

’علی بابا کمپنی بنانا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ،چینی کمپنی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے کہا ہے کہ اگر ان کا دوبارہ جنم ہو تو وہ علی بابا جیسی کمپنی بنانے کی غلطی ہرگز نہیں کریں گے ۔ جیک ما نے حال ہی میں پیٹرس برگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی معاشی فورم میں انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا کہ جب انہوں نے اس سوال کا جواب دیا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی ۔

(جاری ہے)

جیک ما نے جواب میں کہا کہ علی بابا کا قیام ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے لئے بالکل وقت نہیں بچا سکے ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ علی بابا میری زندگی کو اتنا تبدیل کردے گی میں صرف ایک چھوٹا کاروبار کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہ اتنا وسیع ہوگا اور اس سے مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہر آنے والا دن کسی صدر مملکت کی طرح انتہائی مصروف ہوتا ہے لیکن میرے پاس اختیار نام کی کوئی چیز نہیں ۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر میرا دوبارہ جنم ہو تو میں علی بابا جیسی کمپنی بنانے کی کوشش ہرگز نہیں کروں گا ،میں صرف اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا پسند کروں گا۔

متعلقہ عنوان :